حیدرآباد،6 اگست(سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ میں بلدی انتخابات سے متعلق عرضی کی سماعت ہائیکورٹ نے 13اگست تک ملتوی کردی۔عدالت نے 9اگست تک جوابی حلف نامہ داخل کرنے حکومت کو ہدایت دی۔بلدی وارڈس کی ازسر نو حد بندی،ریزرویشن کے عمل سے عدالت کو واقف کروانے کی ہدایت دی ۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ ریاست میں انتخابات کروانے تیار ہے اور وزیر اعلی نے عہدیداروں کو اس خصوص میں مختلف ہدایات بھی دی ہیں۔
