حیدرآباد ۔ جی ایچ ایم سی کے انتخابات میں سب سے پہلے مہدی پٹنم ڈیویژن نتیجہ کا اعلان کیا گیا ۔ مجلس امیدوار ماجد حسین نے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ وہ جی ایچ ایم سی کے سابق ڈپٹی مئیر تھے ۔ رائے شماری کے آغاز کے ساتھ ہی پوسٹل بیالٹ کی گنتی ہوئی ۔ جس میں بی جے پی کو اکثریت حاصل ہوئی ۔ بعد ازاں ٹی آر ایس نے سبقت لے لی۔