بلدی انتخابات میں بی جے پی کو کامیاب ہونے نہ دیں

   

Ferty9 Clinic

ٹی آر ایس کیڈر کو کے سی آر کی ہدایت
حیدرآباد 11 اگسٹ (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ اور صدر ٹی آر ایس کے چندرشیکھر راؤ نے پارٹی کے قائدین سے کہاکہ وہ بلدیات اور کارپوریشنس کے انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنائیں اور شہری مجالس مقامی میں بی جے پی کو کہیں کامیاب ہونے نہ دیں۔ ٹی آر ایس خوف زدہ ہے کہ کریم نگر اور نظام آباد میونسپل کارپوریشنس کے چناؤ میں اسے بی جے پی کے مقابل شکست ہوسکتی ہے۔ چندرشیکھر راؤ نے پارٹی کیڈر سے کہاکہ وہ بی جے پی قائدین کے بیانات سے گمراہ نہ ہوں۔