تلگودیشم کے سابق موقف کو بحال کرنے کارکنوں سے ضلع صدر جوجی ریڈی کی خواہش
کریم نگر ۔ 26؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلگودیشم پارٹی سے کچھ لوگ نکل چکے ہیں ۔ ان کے نکل نے سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ آنے والے دنوں میں تلگودیشم پارٹی ایک ناقابل تسخیر طاقتور پارٹی بن کر ابھرنے والی ہے ۔ اپنے ذاتی مفادات کے تحت چند لوگ پارٹی بدلتے ہیں ۔ ایسے قائدین کی عوام میں کیا قدر و قیمت ہوتی ہے ۔ وہ انہیں جانتے ہیں ۔ عنقریب مجالس مقامی بلدیات کے انتخابات ہیں اسی میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے تلگودیشم کو نچلی سطح سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ملک میں 2023 تک عام انتخابات ہوجانے کا امکان ہے اس لئے کارکنوں کو فرض شناسی اور ذمہ دارانہ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار تلگودیشم پارٹی ضلع صدر اے جوجی ریڈی نے نیوپیکاک ہوٹل کریم نگر میں منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ایک وقت ایسا تھا کہ تلگودیشم کے مدمقابل کوئی نہ تھا ۔ اس وقت کی خودغرض مفاد پرست افراد مشین پریڈ میں پارٹی چھوڑ کر چلے گئے جس کی وجہ سے پارٹی کو کچھ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہوں نے کہاکہ ٹی آر ایس دفاتر کے لئے سرکاری اراضی پر ۔۔۔ کرتی جا رہی ہے ۔ یہ اقتدار کا ناجائز استعمال ہے ۔ دوسری جانب ضلع کے دونوں کاموں میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے ۔ بلدی انتخابات کا اعلامیہ کبھی بھی جاری ہو تلگودیشم قائدین کو تیار رہنا چاہئے ۔ پارٹی بلدی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرے گی ۔ تمام مقامات پر پارٹی امیدواروں کی اکثریت سے کامیابی کے لئے ہر ممکنہ کوشش کرے گی ۔ پارٹی رکنیت سابق سے زیادہ ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی ہڑتال کے 52 دن ہوچکے ہیں کے سی آر اپنی ہٹ دھرمی پر تلے ہیں ۔ آر ٹی سی کو ختم کر کے اس کی امکنہ جات پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ آر ٹی سی ملازمین کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئی ہیں ۔ کے سی آر خود مختار بادشاہ کی طرح رعایا کے ساتھ پیش آ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی کے ملازمین کو فوری ڈیوٹی پر لیںاور آر ٹی سی کو ختم کرنے سے بچائیں۔