بلدی انتخابات میں کانگریس کو شکست دینے متحدہ کام کریں

   

بھیمگل میں بی آرایس کارکنوں کے اجلاس سے سابق وزیرپرشانت ریڈی کاخطاب
نظام آباد:18؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق وزیر و رکن اسمبلی بالکنڈہ مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا ہے کہ بھیمگل بلدیہ میں ووٹ مانگنے کا اخلاقی حق صرف ٹی آر ایس پارٹی کو حاصل ہے کیونکہ پارٹی نے اقتدار میں رہتے ہوئے بھیمگل کی ہمہ جہت ترقی کو ممکن بنایا۔وہ بھیمگل ایل جے فنکشن ہال میں منعقدہ ٹاؤن سطحی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ کے سی آر اور کے ٹی آر کی قیادت میں ہی بھیمگل کو بلدیہ کا درجہ حاصل ہوا اور بلدیہ کے قیام کے فوری بعد کے ٹی آر کے ذریعے پہلے مرحلہ میں 35 کروڑ روپے کے فنڈس سڑکوں اور ڈرینج کے لیے منظور کروائے گئے۔ آر اینڈ بی محکمہ کے ذریعہ سینٹرل لائٹنگ اور ڈیوائیڈرز کے لیے 15 تا 20 کروڑ روپے کے ایڈیشنل فنڈس حاصل کیے گئے۔ ان ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر ہی بھیمگل میں ووٹ مانگنے کا حق صرف ٹی آر ایس کو حاصل ہے۔انہوں نے موجودہ کانگریس حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس دور میں منظور شدہ فنڈس کے باوجود ترقیاتی کام مکمل نہیں کیے جا رہے ہیں۔ سو بستروں کے اسپتال اور ویج و نان ویج مارکیٹ کے کاموں میں بل ادا نہ کر کے رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔ کانگریس کی جانب سے دی گئی گارنٹیوں کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے، اسی لیے ٹی آر ایس نے ’’کانگریس باقی کارڈ‘‘ متعارف کروایا ہے تاکہ عوام کو بتایا جا سکے کہ گزشتہ دو برسوں میں ہر خاندان کے ساتھ کتنی ناانصافی ہوئی ہے۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ آنے والے بلدی انتخابات میں کانگریس کو شکست دینے کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔ اجلاس میں نرسمیا، روی، مہیش، شیوساری نرسمیا، محمد معز کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔