حیدرآباد 9 جولائی ( این ایس ایس ) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی نے آج اپنی پولیٹ بیورو ‘ سنٹرل کمیٹی اور ضلع قائدین کا اجلاس ریاستی صدر ایل رمنا کی قیادت میں منعقد کیا اور بلدی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام پانچ جنرل سکریٹریز کو 26 بلدیات کی ذمہ داری سونپی جائے ۔ ریاست میں 129 بلدیات ہیں جن کیلئے جلدی ہی انتخابات منعقد کروانے کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
سابق صدر نشین آر ٹی سی ایس ستیہ نارائنا ٹی آر ایس سے مستعفی
حیدرآباد 9 جولائی ( این ایس ایس ) سابق صدر نشین آر ٹی سی ایس ستیہ نارائنا ٹی آر ایس کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پارٹی میں رکنیت سازی کی پرچیاں انہیں نہ دے کر ان کی توہین کی گئی ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ کسی پارٹی میں شامل نہیں ہونگے بلکہ بلدی انتخابات میں آزاد مقابلہ کریں گے ۔
