حیدرآباد۔29اگسٹ(سیا ست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست میں بلدی انتخابات پر جاری سماعت کو 9 ستمبر تک ملتوی کرکے حکومت کو حلف نامہ داخل کرنے وقت فراہم کیا ۔تین ایم پیز نے مقدمہ میں شامل ہوئے اور الزام عائد کیا کہ حکومت من مانی انداز میں انتخابات کے انعقاد کی کوشش کر رہی ہے۔ ان ایم پیز میں کانگریس کے ریونت ریڈی اور کے وینکٹ ریڈی کے علاوہ بی جے پی کے بنڈی سنجے شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہیکہ انہیں وارڈس کی از سرنو حد بندی کی کوئی نوٹس نہیں ملی اور نہ عوام کو واقف کروایا گیا ۔حکومت مرضی کے مطابق نئی حد بندیوں کے ساتھ انتخابات کیلئے کوشاں ہے۔ انہوںنے شکایت کی کہ عہدیداروں نے بھی مشاورت نہیں کی اور نہ انہیں واقف کروایا گیا ۔چیف جسٹس آر ایس چوہان اور جسٹس ابھیشیک ریڈی پر مشتمل بنچ نے سماعت کو 9ستمبر تک ملتوی کرکے حکومت کو جواب داخل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ حکومت آئندہ سماعت تک حد بندیوں کے اقدامات سے عدالت کو واقف کروائے ۔
