بلدی انتخابات کی اجازت کے بعد سنگاریڈی میں سیاسی سرگرمیاں تیز

   

سنگاریڈی 23 ؍اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ ہائی کورٹ کی جانب سے بلدیہ انتخابات کی اجازت کے بعدضلع سنگاریڈی کے8 بلدیات میں سیاسی سرگرمیوں میںاضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ حکومت اور ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی شناخت کیلئے تیاریاں پہلے سے ہی مکمل کرلی تھی ۔ عدالتی احکام کے سبب ان میں رکاوٹیں پیدا ہوئی تھیں ۔ عدالت نے بلدیہ انتخابات کے سلسلے میں تحفظات کو بھی برقرار رکھتے ہوئے انتخابات کروانے کی اجازت دی ۔ ضلع سنگاریڈی میں 8 بلدیات ہیں جن میں 282714 رائے دہندوں کی تعداد شامل ہیں ۔ 460 پولنگ مراکز کی نشاندہی کی گئی ہیں سنگاریڈی ‘ سدا سیو پیٹ ‘ اندول ۔ جوگی پیٹ کے علاوہ نئے بلدیات امن پور ‘ تلا پور ‘ بلارام ‘ نارائن کھیڑ میں بھی انتخابات ہونگے۔سنگاریڈی بلدیہ میں 66.939 رائے دہندوں کی تعداد اور 106 پولنگ مراکز ‘سد ا سیو پیٹ 30.770 رائے دہندے 52 پولنگ مراکز ‘ ظہیرآباد 64.906 رائے دہندے 96 پولنگ مراکز ‘ اندول ۔ جوگی پیٹ 14.228 رائے دہندے 24 پولنگ مراکز ‘ امن پور 47.056 رائے دہندے 72 پولنگ مراکز ‘ تلاپور 20.925 رائے دہندے 34 پولنگ مراکز ‘ بلا رام 26.639 رائے دہندے 48 پولنگ مراکز اور نارائن کھیڑ 16.057 رائے دہندے 28 پولنگ مراکز شامل ہیں۔