بلدی انتخابات کی تیاری کیلئے گھر گھر مہم ۔ اتم کمار ریڈی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 30 جولائی ( این ایس ایس ) صدر پردیش کانگریس این اتم کمار ریڈی نے کہا کہ مجوزہ بلدی انتخابات کیلئے تیاری کے طور پر گھر گھر جاکر مہم چلانے کا سلسلہ مزید ایک ہفتہ جاری رہے گی ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مجوزہ میونسپل قانون پر تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے اختیارات اس قانون کے ذریعہ ضلع کلکٹرس کو منتقل کردئے گئے ہیں جو افسوسناک اور غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ میونسپل قانون سے چیف منسٹر کی آمرانہ ذہنیت ظاہر ہوجاتی ہے ۔ ہریتا ہارم پروگرام پر چیف منسٹر کے ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے حیرت ظاہر کی کہ آیا چیف منسٹر اور ان کے کابینی رفقاء ہریتا ہارم پروگرام کی ناکامی پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے تیار ہیں ۔ آر ٹی آئی قانون میں ترامیم پر بی جے پی کو ٹی آر ایس ارکان کی تائید کی بھی انہوںنے مذمت کی ۔