حیدرآباد 12 جنوری (سیاست نیوز) مرکزی مملکتی وزیرداخلہ اور بی جے پی لیڈر جی کشن ریڈی نے تلنگانہ کے بلدی انتخابات کے تمام وارڈس میں امیدوار کھڑا کرنے میں بی جے پی کی ناکامی پر اپنی برہمی ظاہر کی اور سوال کیاکہ پریشانی کی کیا بات تھی جبکہ ہماری پارٹی خود کہتی رہی ہے کہ وہ ٹی آر ایس کی واحد متبادل ہے۔ بی جے پی کو ایک سو بیس بلدیات اور 9 میونسپل کارپوریشن کے تیس فیصد حلقوں میں امیدوار فراہم نہیں ہوسکے۔ کشن ریڈی نے کہاکہ کانگریس نے جس کا تلنگانہ میں صفایا ہوچکا ہے تمام حلقوں سے امیدوار کھڑا کرسکتی ہے تو بی جے پی نے ایسا کیوں نہیں کیا۔