بلدی انتخابات کے تمام سروے کانگریس کے حق میں رکن پارلیمنٹ کرن کمار ریڈی کا دعویٰ

   

حیدرآباد ۔6 ۔ فروری (سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ سی ایچ کرن کمار ریڈی نے دعویٰ کیا کہ مجالس مقامی انتخابات میں کانگریس پارٹی کا مظاہرہ شاندار رہے گا اور تمام سروے رپورٹ کانگریس کے حق میں ہیں۔ کرن کمار ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس حکومت سماج کے تمام طبقات کی بھلائی کے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے جنگاؤں اور چیریال میں مقامی کانگریس قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے انتخابی مہم کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ورنگل اور دیگر اضلاع میں رائے دہندوں نے کانگریس کی تائید کا فیصلہ کیا ہے۔ کرن کمار ریڈی اور رکن اسمبلی پی وینکٹیشورلو کو جنگاؤں کا انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔ کرن کمار ریڈی نے بلدی انتخابات پر سروے کا اہتمام کیا اور کانگریس پارٹی کی جانب سے علحدہ سروے کرایا گیا ہے ۔ دونوں سروے کانگریس کے بہتر مظاہرہ کو ظاہر کرتے ہیں۔ کرن کمار ریڈی نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں سفارش یا جانبداری کا کوئی دخل نہیں ہے بلکہ کامیابی کی ضمانت والے قائدین کو ٹکٹ الاٹ کیا گیا ہے۔1