حیدرآباد۔ یکم نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی الیکشن کمیشن نے مجوزہ میونسپل انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ توقع ہے کہ 4 نومبر کو انتخابی اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن ریاست میں دو مرحلوں میں انتخابات کے انعقاد کا منصوبہ رکھتا ہے۔ پہلے مرحلہ میں عدالت میں زیر التوا میونسپلٹیز کے لیے انتخابی پروگرام کا اعلان کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلہ میں مابقی میونسپلٹیز کا احاطہ کیا جائے گا۔ تلنگانہ حکومت نے میونسپلٹی کے صدور نشین اور وارڈ ممبرس کے تحفظات کے تعین کا عمل مکمل کرلیا ہے۔