حیدرآباد۔ 4 جولائی (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے بلدی انتخابات کے پیش نظر 7 جولائی سے قبل تمام ضلع کانگریس کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ضلع کانگریس کمیٹیوں کے صدور کو اجلاس کے انعقاد کے ذریعہ انتخابی حکمت عملی طے کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ پردیش کانگریس نے انتخابی حکمت عملی کے علاوہ امیدواروں کے انتخاب کا اختیار مقامی قائدین پر چھوڑ دیا ہے۔ ضلع کانگریس کمیٹیاں اور میونسپل سطح کے قائدین باہمی مشاورت کے ساتھ کامیابی کے اہل امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔