رکن اسمبلی نارائن پیٹ کا مختلف سرکاری دفاتر کا دورہ
نارائن پیٹ۔ 5 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ رکن اسمبلی ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی نے ٹاؤن کے سرکاری دفاتر’ سکھی سنٹر’ شی ٹیم سنٹر’ آنگن واڑی ماڈل اسکول’ ڈی ڈبلیو آفس نارائن پیٹ ودیگر سرکاری دفاتر کا دورہ کیا۔ اور وہاں پر موجود عملہ کے ہمراہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی۔ بعد ازاں نارائن پیٹ رکن اسمبلی ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی نے آج صبح ٹاؤن کے وارڈ نمبر 4 کا دورہ کیا۔ وارڈ میں موجود ڈرین کے مسائل’ روڈ سے متعلق مسائل’ ڈرین سے متعلق کے علاوہ دیگر مسا?ل سے عوام نے رکن اسمبلی کو واقف کروایا۔ رکن اسمبلی کے ہمراہ صدرنشین بلدیہ گندے انوسیا چندرکانت’ مقامی وارڈ کونسلرس’ بلدی عہدیدارن موجود تھے۔ رکن اسمبلی نے وارڈ کا پیدل دورہ کیا اور عوام سے راست طورپر ملاقات کرتے ہوئے مقامی مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ وارڈ کے عوام نے اپنے اپنے مسائل سے رکن اسمبلی کو واقف کروایا۔ اس موقع پر ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی نے بلدی عہدیدارن کو ہدایت دی کہ وہ ان مسائل کو جلد از جلد حل کریں۔ بعد ازاں رکن اسمبلی ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی نے پرجا پالنا پروگرام میں شرکت کی اور تفصیلات حاصل کی۔ رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی نے اولڈایج ہوم کا معائنہ کیا اور یتیم بچوں کے ہمراہ طعام بھی کیا۔اس موقع پر DWO آفیسر وینو گوپال’ محمد سلیم کونسلر’ بنڈی وینو گوپال سنئیر قائدکانگریس’ محمد محمود قریشی صدر اقلیتی سیل نارائن پیٹ’ محمد غوث’ محمد یوسف تاج ‘ منور فاروقی’ معین الدین’ محمد ماجد’ وینکو گوڑ’ رویندر ریڈی ڈسٹرکٹ یوتھ صدر کانگریس’کے علاوہ کانگریس قائدین ودیگر موجود تھے۔