اورنگ آباد 6 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا میں پربھنی کے این سی پی رکن اسمبلی وجئے بھامبلے پر ایک بلدی عہدیدار پر حملہ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ٹیکس محکمہ کے ملازم ڈی وی تالیکر نے جو جنتور میونسپلٹی سے تعلق رکھتے ہیں الزام عائد کیا کہ بھامبلے نے ان پر نہ صرف حملہ کیا بلکہ ان کے خلاف نازیبا الفاظ بھی استعمال کئے ہیں۔