بھیمگل میں شہری ترقیاتی پروگرام کے موقع پر ریاستی وزیر پرشانت ریڈی کا خطاب
نظام آباد :27؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بلدی مسائل کے حل کیلئے ہی گلی گلی کا دورہ کرتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے منصوبہ بند طریقہ سے اقدامات کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہاروزیر عمارات و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی آج بالکنڈہ حلقہ کے بھیمگل میونسپل کے وارڈ نمبر 2 ، 10 میںکلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی و عہدیداروں کے ہمراہ گلیوں کا دورہ کرتے ہوئے مسائل کا جائزہ لیا اور اس کے حل کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ مسٹر پرشانت ریڈی نے آج پٹنا پرگتی پروگرام کے تحت بھیمگل میونسپلٹی کے ہریجن واڑہ میں واقع گلیوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے راست طور پر بات چیت کی ۔ اس موقع پر عہدیدار وں کو مسائل کے بارے میں واقف کراتے ہوئے برقی مسائل ، صفائی و دیگر اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ سڑکوں پر موجود گڑھوں کو مورم سے پرُ کرنے اور سڑکوں پر پانی نہ ٹھہرنے دیا جائے اور ڈرین کی تعمیر کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ ناکارہ برقی پول کو ہٹاتے ہوئے برقی تاروں کی مرمت کرنے اور محلہ میں گھومتے ہوئے مسٹر پرشانت ریڈی نے عوام سے مسائل کے بارے میں تفصیلات حاصل کی ۔ بعدازاں انہوں نے ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی کے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گھر گھر پہنچ کر عوامی مسائل کا جائزہ حاصل کرنے کیلئے ہی پٹنا پرگتی پروگرام کو شروع کیا گیا ہے چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کے احکامات پر ریاست گیر سطح پر پٹنا پرگتی پروگرام کو انجام دیا جارہا ہے۔ چیف منسٹر کے احکامات پر ہر بلدی علاقہ میں منتخب نمائندہ گھر گھر پہنچ کر جائزہ لے رہے ہیں شہروں اور دیہاتوں کی ترقی کیلئے حکومت کی جانب سے پلے پرگتی ، پٹنا پرگتی پروگرام کو شروع کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھیمگل میونسپلٹی میں مکمل طور پر جائزہ لیتے ہوئے ایک منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی اس بارے میں ایک جامع منصوبہ بندی تیار کریں گے اور برقی پولس ہٹاتے ہوئے اندرون دو یوم 25 نئے پول کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ عوام اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور عوام میں شعور بیداری کو انجام دیں ۔ اس موقع پر چیرپرسن راجہ شری ، ایڈیشنل کلکٹر مقامی ادارہ شری لتا ، ایس سی ٹرانسکو سدرشن کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔