سدی پیٹ ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : بلدیہ سدی پیٹ کو جتنا صاف ستھرا رکھنا ضروری ہے اتنا ہی بلدیہ عملہ کو بھی صحت مند و تندرست رہنا بے حد ضروری ہے تبھی کچرے کی نکاسی و صفائی کا عمل یقینی طور پر ممکن ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار بلدیہ صدر نشین کے راج نرسو نے سرکھشا لیبر ایجنسی کے تعاون سے بلدیہ میں خدمات انجام دینے والے واٹر سپلائی و الیکٹریسٹی یونٹ عملہ کے زائد 125 ملازمین میں یونیفارم اور دستانے تقسیم پروگرام سے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر ہریش راو کی بلدیہ اور شہر پر خصوصی توجہ کے باعث اب تک شہر میں کئی اک شعبہ جات میں ترقی ہو کر مثالی شہر بن چکا ہے ۔ مزید اس کو برقرار رکھنے کے لیے عملہ و عوام کا تال میل بے حد ضروری ہے ۔ اس موقع پر وارڈ کونسلر چپا پربھاکر ، ڈی ای لکشمن ، ایجنسی کے مالک سرینواس ریڈی ، سانیٹری انسپکٹر ستیش و دیگر موجود تھے ۔۔