بلدی ملازمین کو بہترین خدمات پر تہنیت

   

نظام آباد :میونسپل ملازمین کی بہترین خدمات کے عوض میں ان کی تہنیت پیش کی گئی تفصیلات کے بموجب وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کرونا کے وباء کے موقع پر بہترین خدمات انجام دینے والے میونسپل ملازمین کو تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کی ہمت افزائی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی جس پر آج 12 افراد کی تہنیت پیش کی گئی ۔ مئیر شریمتی نیتو کرن نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں کام کرنے والے ملازمین کی بہترین خدمات پر انہیں چاندی کا میڈل پیش کئے گئے شہر کے 6 زون میں کام کرنے والے ملازمین میں سے دو ملازمین کا انتخاب کرتے ہوئے ان کی تہنیت پیش کی گئی اور انہیں چاندی کا میڈل عطاء کیا گیا اس موقع پر میونسپل کمشنر جتیش وی پاٹل کے علاوہ کارپوریٹرس سویتا لتا، وکرم گوڑ، سائی وردھن ، رائے سنگھ ، سرینواس ریڈی ، کومل کے علاوہ سینٹری انسپکٹر بھی موجود تھے ۔