بلدی نظم و نسق اور شہری ترقیات پر رپورٹ کی اجرائی

   

موسیٰ ندی پر 15 نئے بریجس تعمیر کرنے کا فیصلہ : کے ٹی آر
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے آج بلدی نظم و نسق اور شہری ترقیات پر مشتمل سال 2020-21 کی مالیاتی رپورٹ جاری کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا بحران کے دوران شہری علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو جنگی خطوط پر مکمل کیا گیا ۔ تمام شہروں میں کچرے اور ملبہ کی صفائی کے لیے ٹریٹمنٹ پلانٹ کا اہتمام کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ موسیٰ ندی پر 15 نئے بریجس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پی ایم سویندھی یوجنا کے تحت 347 کروڑ روپئے کے قرض کی فراہمی میں سارے ملک میں ریاست تلنگانہ سرفہرست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 184 کروڑ روپئے کے مصارف سے درگم چیرو پر کیبل برج تعمیر کیا گیا ہے ۔ جیڈی میٹلہ میں 500 ٹی پی ڈی گنجائش پر مشتمل تعمیری ملبہ کا ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کیا گیا ۔ جواہر نگر میں کچرے سے 19.8 میگاواٹ برقی تیار کرنے کا برقی پلانٹ قائم کیا گیا ۔ آوٹر رنگ روڈ پر 136 کیلو میٹر طویل سڑک پر ایل آئی ڈی لائٹس لگائے گئے ۔ 10 ٹراما سنٹرس قائم کئے گئے ۔ 30 کروڑ روپئے کے مصارف سے ٹینک بینڈ کو خوبصورت بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔۔