بلدی نظم و نسق کے عہدیداروں کا دورہ مہاراشٹرا و گجرات

   

حیدرآباد۔ 9 اگسٹ ( سیاست نیوز ) محکمہ بلدی نظم و نسق کے سینئر عہدیداروں کی دو ٹیمیںمہاراشٹرا اور گجرات کے دورہ پر ہیںتاکہ ٹاون پلاننگ اسکیمات کا جائزہ لیا جاسکے اور دونوں ریاستوں میں لے آوٹ منظوریوں کے عمل کا بھی جائزہ لیا جاسکے ۔ ایک ٹیم سکریٹری محکمہ بلدی نظم و نسق سی سدرشن ریلای کی قیادت میں مہاراشٹرا کے دورہ پر ہے جبکہ دوسری ٹیم ڈائرکٹر بلدی نظم و نسق این ستیہ نارائنا کی قیادت میں گجرات روانہ ہوئی ہے ۔ دو روزہ دورہ کے موقع پر یہ عہدیدار دونوں ریاستوں میں متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کرینگے ۔ یہ حکام میزبان حکام کے ساتھ ٹاون پلاننگ کی اسکیمات اور لے آوٹ منظوریوں کے عمل پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ اس کے علاوہ لینڈ پولنگ اسکیمات کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔ کہا گیا ہے کہ لینڈ پولنگ اسکیمات کا جائزہ لینے کا مقصد ریاست میں اس پر مکمل عمل آوری ہے ۔ اس کے علاوہ مہاراشٹرا و گجرات کے دوسرے پروگرامس کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔