کے سی آر پر سابق وزیر این نرسمہلو کا الزام
حیدرآباد 12 جنوری (سیاست نیوز) سابق وزیر ایم نرسمہلو نے جو حال میں بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں، صدر ٹی آر ایس اور چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ پر تنقید کی کہ وہ انتخابات جیتنے کے لئے عوام کا پیسہ بہاتے ہوئے سیاست چل رہے ہیں۔ مرکزی مملکتی وزیرداخلہ کشن ریڈی، صدر تلنگانہ بی جے پی لکشمن اور ایم ایل سی این رام چندر راؤ کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نرسمہلو نے کہاکہ وہ بی جے پی کو تلنگانہ میں برسر اقتدار لانے کے مقصد سے اس پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔