عالیہ شوکت کے بشمول ٹی آر ایس کے 4 مسلم امیدوار اور کانگریس امیدوارہ رفیدہ بیگم کامیاب
کھمم ۔ کے یم سی انتخابی نتائج جاری کئے گئے ۔ واضع رہے کہ کھمم بلدیہ کو 2014میں کارپوریشن کا درجہ دیتے ہوئے 50ڈیویژنس بنائے گئے 2016میں کھمم بلدیہ کارپوریشن کے انتخابات منعقد ہوئے تھے۔ جن میں ٹی آر یس پارٹی نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے کھمم بلدیہ کارپوریشن پر پہلی مرتبہ گلابی جھنڈا لہرایا۔ 2021کے کے یم سی انتخابات بڑے دلچسپ رہے کھمم بلدیہ کارپوریشن کے انتخابات میں کانگریس اور ٹی آر یس کے درمیان زبردست ٹکر دیکھی گئی۔ 2021کے یم سی کے انتخابات میں ٹی آر یس اور سی پی آئی نے اتحاد کے ساتھ انتخاب لڑا اور اسی طرح کانگریس ، سی پی یم اور ٹی ڈی پی اتحاد میں کے یم سی کے انتخابات میں حصہ لیا۔ کے یم سی انتخابات کی رائے شماری کے بعد جیسے ہی نتائج آنا شروع ہوئے جن میں سے 2021انتخابات میں 10ڈیویژنوں کو بڑا دیا گیا۔ جو کل 60ڈیویژن کیئے گئے 60 ڈیویژنوں میں سے حکمراں جماعت ٹی آر یس نے 43ڈیویژنوں پر کامیابی حاصل کی۔ اس طرح 2021میں بھی ٹی آر یس پارٹی نے کھمم بلدیہ کارپوریشن پر اپنا قبضہ برقرار رکھتے ہوئے گلابی جھنٹا لہرایا۔ کانگریس کو 10ڈیویژنوں پر کامیابی حاصل ہوئی ، سی پی یم کو 2پر،سی پی آئی کو 2پر، آزاد امیدواروں نے 2ڈیویژنوں پر کامیابی حاصل کی۔ چوکادینے والی بات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ کھمم بلدیہ کارپوریشن کے 7ویں ڈیویژن سے دونگالا ستیا نارایانا نے بی جے پی سے جیت درج کروائی ۔ کھمم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھگوا پارٹی نے اپنا کھاتا کھولا۔ کے ایم سی انتخابات کی کمان کھمم کے ایم ایل اے و ریاستی وزیر ٹرانس پورٹ پی اجے کمار کو دیگئی۔پی اجے کمار نے کے یم سی انتخابات کی مہم زبردست چلائی اور ریاستی حکومت کے اسکیمات اور کھمم شہر کی ترقی کو کھمم کے عوام کے سامنے رکھتے ہوئے ٹی آر یس پارٹی کو ووٹ دینے کی کھمم کے غیور عوام سے اپیل کی۔ اور اس کوشش میں پی اجے کمار کامیاب بھی دیکھے گئے۔ اسی طرح کھمم ضلع میں ہمیشہ کمیونسٹ پارٹی اور کانگریس کا گڑھ مانا جاتا ہے اس کے باوجود 2016سے یہاں پر مسلسل حکمراں جماعت ٹی آر یس کی کامیابی برقرار ہے۔ ٹی آر یس پارٹی نے کے یم سی انتخابات میں اقلیتوں کو 4ڈیویژنوں سے امید وار بنایا تھا۔ 4کے چار امید وار کامیا ب ہوئے ۔ جن کے اسماء گرامی اس طرح ہے۔ نمبر ۱)محترمہ عالیہ شوکت، 38ڈیویژن، ۲) فاطمہ ظہرہ ،ڈیویژن نمبر 37، ۳) شیخ مقبول ، ۴)شیخ جانبی، ڈیویژن 9۔ اور اسی طرح ڈیویژن 57سے کانگریس کے امیدوار محترمہ رفیدہ بیگم نے ٹی آر یس امید وار پر زبردست کامیابی حاصل کی۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ بھگوا پارٹی بی جے پی کو کھمم بلدیہ انتخابات میں کل 60ڈیویژنوں میں 10000سے زائد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ جو کھمم ضلع کیلئے لمحہ فکریا ہے ۔ اور بالخصوص سیکیولر جماعتوں کو بھی سوچنے کی اشد ضرورت ہے ۔ اور بالخصوص مسلمانوں میں بھی عدم اتحاد اور آپسی اختلافات کی وجہ کے کھمم شہر میں بھگوا جماعت نے اپنے طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈیویژن پر کامیابی حاصل کی۔
