بلرامپور:ہولی کے پیش نظر سرحد پر سیکورٹی سخت

   

بلرامپور۔5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع بلرامپور میں ہولی کے تیوہار کے پیش نظر نیپال سے منسلک سرحد پر پولیس نے چوکسی بڑھا دی ہے اور نیپال سے آنے والوں کی سخت تلاشی لی جارہی ہے ۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیورنجن ورما نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ہولی تیوہار کو دیکھتے ہوئے ضلع سے منسلک نیپال سرحد پر مستعدی بڑھا دی گئی ہے ۔ سرحد کے باہر سے آنے والوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ پورے ضلع میں فلیگ مارچ نکال کر پولیس کے مستعد ہونے کا پیغام دیا جارہا ہے ۔