بلرامپور۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے بڑھتے اثر کو دیکھتے ہوئے اترپردیش کے ضلع بلرامپور میں یوپی بورڈ کی جوابی بیاض کی جانچ کے عمل کو 2اپریل تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔ڈسٹرکٹ کالج انسپکٹر ایم کے قنوجیا نے چہارشنبہ کو یہاں بتایا کہ کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے یوپی بورڈ امتحانات کی جوابی کاپیوں کی جانچ کا کام دو اپریل تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جوابی بیاضوں کی جانچ کا کام ملتوی کرنے کا فیصلہ انتظامیہ کی ہدایت پر لیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع ہیڈکوارٹر پر واقع ایم پی پی انٹر کالج کو کاپیوں کی جانچ کا سنٹر بنایا گیا ہے ۔جہاں 29 سینئر ممتحن اور 205 ممتحنوں کے ذریعہ کاپیوں کی جانچ کا کام پیر سے شروع ہوا تھا۔