حیدرآباد26فروری(یواین آئی ) بجلی بلز ادانہ کرنے پر عہدیداروں نے قبائلیوں کے ایک گاوں کی بجلی کی سپلائی روک دی جس پر مقامی افراد میں برہمی پائی جاتی ہے ۔یہ واقعہ مُلگ ضلع کے بارلاگوڑم گاوں میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق برقی عہدیداروں نے مقامی افراد کو ہدایت دی کہ وہ بجلی بلز اداکردیں تاہم قبائلیوں نے ان سے خواہش کی کہ وہ ایک ہفتہ کا وقت دیں۔وہ اندرون ایک ہفتہ بلز اداکردیں گے تاہم ان کی درخواست کو نظرانداز کرکے عہدیداروں نے ان کے مکانات کی بجلی کی سپلائی کو روک دیا۔ان قبائلیوں نے بجلی کے عہدیداروں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا اور کہا کہ ان کے گاوں میں بجلی کی سپلائی نہ ہونے سے ان کو مشکل کاسامنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بجلی بلز سے متعلق قبائلیوں میں بیداری پیدانہیں کی گئی، کسی نوٹس کے بغیر اچانک گاوں کی بجلی کی سپلائی روک دی گئی ۔