صوفیہ ۔ بلغاریہ نے کہا ہے کہ وہ اپنی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مغربی دفاعی اتحاد ناٹو سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گا۔ اس سابق سوویت ریاست کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بلغاریہ ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اور روس اس پر دباؤ نہیں ڈال سکتا۔ انہوں نے روس سے کہا کہ وہ تناؤ میں کمی کی خاطر یورپ سے مذاکرات کرے۔ روس نے جو ضمانتیں مانگی ہیں، اس میں یہ بھی ہے کہ ناٹو بلغاریہ اور رومانیہ سمیت تمام سابق سوویت ریاستوں میں فوجی یا فوجی آلات تعینات نہیں کرے گا۔