بلغاریہ میںامریکہ اورناٹو مشق کے دوران فیکٹری پر حملہ

   

Ferty9 Clinic

صوفیہ : یورپی ملک بلغاریہ میں ایک فیکٹری مالک نے امریکی فوجیوں پراپنی سورج مکھی سے تیل نکالنے والی مِل پر غیرقانونی حملے کا الزام عاید کیا ہے۔اس نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں نے گذشتہ ماہ معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم (نیٹو) کے تحت ایک مشق کے دوران میں اس کی فیکٹری پر دھاوا بول دیا تھا۔فیکٹری کے مالک میرین دمتریف نے چہارشنبہ کے روز صحافیوں کو بتایا ہے کہ ’’انھوں نے 11مئی کو رونما ہونے والے اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔‘‘’’سریع الحرکت ردعمل 2021ء ‘‘ کے نام کثیرقومی مشقوں میں امریکا کی قیادت میں نیٹو کے 10 ملکوں کے سات ہزار سے زیادہ فوجیوں اور نیم فوجی دستوں نے حصہ لیا تھا۔یہ فوجی مشقیں ایسٹونیا ، بلغاریہ اور رومانیہ میں کی گئی تھیں۔امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک مشق کے دوران میں اٹلی میں تعینات 173ویں ائیربورن بریگیڈ نے بلغاریہ کے جنوب میں واقع چیش نیگروفو ائیربیس پر قبضے اور اس کو محفوظ بنانے کی کارروائی میں حصہ لیا تھا۔11 مئی کو امریکی فوجی اس فضائی اڈے سے متصل واقع ایک عمارت میں داخل ہوگئے تھے۔وہ اس کو غلطی سے تربیتی علاقے کا حصہ سمجھے تھے لیکن اس میں بلغاری شہری موجود تھے اور وہ کوئی نجی کام کررہے تھے۔بیان میں مزید کہا کہ اس دوران کوئی ہتھیار نہیں چلایا گیا تھا۔