بلغراد : بلغاریہ میں کئی سو مظاہرین نے صدر بوئیکو بوریسوف کو حکومت سے فوری استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بصورت دیگر، وہ اس دستبرداری کو یقینی بنانے کے لیے اس جمعرات کو خصوصی اجلاس میں پارلیمنٹ کو بلاک کریں گے۔ بوریسوف کی حکومت کے ناقدین میں زیادہ تر نوجوان افراد شامل ہیں انہوں نے بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیا میں جرمن سفارت خانے کے سامنے بھی احتجاج کیا۔ جرمنی فی الحال یورپی یونین کی صدارت کر رہا ہے۔ مظاہرین کے مطابق، یورپی یونین کی اس غریب ترین ممبر ریاست میں ہونے والی بدعنوانی پر یورپی یونین آنکھیں بند کیے ہوئے ہے۔