بلغاریہ میں نئی پارلیمان اور نئے صدر کا انتخاب

   

بلغاریہ : مشرقی یورپی ملک بلغاریہ میں نئی پارلیمنٹ اور صدر کے انتخاب کے لیے ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ اس ملک میں رجسٹرد ووٹرز کی تعداد قریب سڑسٹھ ملین ہے۔ پارلیمان کی نشستوں کی تعداد دو سو چالیس ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایک مرتبہ پھر بلغاریہ کے انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ کم ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب اس ملک میں کورونا وبا کی لہر میں بھی شدت پیدا ہو گئی ہے۔ بلقان خطے کے اس ملک میں بہت کم ویکسینیشن مکمل کی گئی ہے۔ ایک تہائی سے بھی کم بالغ افراد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جا سکی ہیں۔ بلغاریہ یورپی یونین کا غریب ترین ملک ہے۔