ویانا : یورپی ملک بلغاریہ میں کورونا وبا کے باوجود آج پارلیمانی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مجموعی طور پر 6.7 ملین ووٹر240 رکنی پارلیمان کا انتخاب کریں گے۔ ان پارلیمانی انتخابات میں تقریبا7000 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ بلغاریہ کا شمار یورپ کے غریب ترین ممالک میں ہوتا ہے جبکہ وہاں جرائم کی شرح بھی دیگر یورپی ممالک کی نسبت زیادہ ہے۔
