لندن :بلغاریہ میں آج اتوار کے دن انتخابات ہو رہے ہیں۔ اس یورپی ملک میں گزشتہ تین ماہ کے دوران دوسری مرتبہ انتخابی عمل منعقد ہو رہا ہے۔ توقع ہے کہ اس مرتبہ سیاسی جماعتیں ایک مستحکم اتحادی حکومت کی تشکیل میں کامیاب ہو جائیں گی۔ تقریبا? ایک عشرے تک اقتدار میں رہنے والی قدامت پسند ’جی ای آر بی‘ پارٹی عوامی اعتماد کھو چکی ہے جبکہ تین مرتبہ وزیر اعظم بننے والے بویکو بوریسوف کی پارٹی کو گزشتہ الیکشن میں صرف 26 فیصد ووٹ ملے تھے۔