انقرہ : بلغاریہ نے مہاجرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ترکی کے ساتھ اپنی سرحد پر 350 فوجی تعینات کر دیے ہیں۔ اس ملک کے وزیر دفاع جورجی پنایوٹوف نے اس کی تصدیق کی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق رواں سال 6500 سے زائد افراد نے غیر قانونی طور پر بلغاریہ اور ترکی کی سرحد عبور کی۔ یہ تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں تین گنا زیادہ بنتی ہے۔
تقریباً 260 کلومیٹر طویل بلغاریہ کی ترک سرحد یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں میں سے ایک ہے۔ مہاجرین یورپ کے امیر ممالک تک پہنچنے کے لیے یہ راستہ اب تواتر سے استعمال کرنے لگے ہیں۔