بلقان میں طوفان، سینکڑوں زخمی، درخت اکھڑ گئے

   

Ferty9 Clinic

بلگریڈ ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بلقان میں طاقتور طوفان میں سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ طوفانی ہواؤں کے سبب کئی گھنے درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ کئی گھروں کے چھت اڑ گئے اور علاقہ کے اکثر حصوں میں برقی سربراہی مسدود ہوگئی۔ کروشیاء میں پولیس نے کہا کہ جمعہ کو ایک جرمن شہری دارالحکومت زغرب میں بجلی گرنے کے سبب جھلس گیا۔ پولیس نے کہاکہ اس واقعہ میں دیگر دو افراد بھی متاثرہوئے ہیں جن پر ہنوز اس واقعہ سے سکتہ و صدمہ طاری ہے لیکن انہیں کوئی زخم نہیں لگا ہے۔