تھانے : وزیراعظم نریندرمودی نے 15/ اگست کوخواتین کی عزت واحترام کی جو باتیں کہیں اسے ہم نے غور سے سنا۔ جس ریاست سے نریندر مودی کا تعلق ہے اس کی حکومت نے ایک خاتون کے ساتھ درندگی کا مظاہر کرنے والے مجرمین کو رہا کردیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ سے اپنی تقریر میں خواتین کی عزت واحترام کی جوباتیں کہیں اس کا عملی ثبوت گجرات حکومت نے بلقیس بانو کے مجرمین کو رہا کرکے دیدیاہے جو انتہائی افسوسناک ہے ۔ وزیراعظم مودی اور بی جے پی پر یہ سخت تنقید آج یہاں این سی پی کے قومی سربراہ شردپوار نے ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے ۔شردپوار نے ملک میں خواتین پر مظالم کی تعداد میں اضافہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔