مجرم قرار پانے پر ریٹائرمنٹ سے قبل حکومت کا اقدام
احمدآباد 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کیڈر کے آئی پی ایس آفیسر آر ایس بھاگورا جن کو 2002 ء کے بلقیس بانو کیس میں مجرم قرار دیا گیا، اُنھیں مرکزی وزارت داخلہ نے 30 مئی کو سرویس سے برخاست کردیا۔ جبکہ اُن کے ریٹائرمنٹ کو ایک دن باقی تھا۔ ریاستی حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے آج بتایا کہ 60 سالہ آفیسر 31 مئی کو سبکدوش ہونے والے تھے اور احمدآباد پولیس کے ساتھ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ٹریفک) کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے کہ اُن کی برطرفی کا آرڈر آیا۔ سرکاری ریکارڈس کے مطابق اسٹیٹ پولیس سرویس آفیسر بھاگورا کو 2006 ء میں آئی پی ایس کیڈر تک ترقی دی گئی تھی۔
