بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی کا معاملہ، ایک مجرم کے غائب ہونے پر سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی

   

نئی دہلی:بلقیس بانو کیس میں مجرموں کی رہائی کے معاملے میں سپریم کورٹ میں منگل کو ہونے والی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔ ایک مجرم کے غائب ہونے سے سپریم کورٹ میں اس کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے مجرم کے لیے دو گجراتی اخبارات میں پبلک نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نوٹس میں کہا جائے گا کہ اگر قصوروار عدالتی کارروائی میں شامل نہ ہوئے تو یک طرفہ کارروائی ہوگی۔ اب اس معاملے کی اگلی سماعت 11 جولائی کو ہوگی۔بلقیس بانو کے ایک مجرم پردیپ آر موڈیا کو عدالت کا نوٹس نہیں دیا گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ گھر پر نہیں ہے اور اس کا فون بھی بند ہے۔ جس کے باعث سپریم کورٹ نے اخبار میں عوامی معلومات شائع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سپریم کورٹ نے 27 مارچ کو بلقیس کے مجرموں کی قبل از وقت رہائی کو چیلنج کرنے والی درخواست پر مجرموں کو نوٹس جاری کیا تھا۔ 11 مجرموں میں سے ایک کو ابھی تک نوٹس نہیں دیا گیا ہے۔ اس دوران جسٹس کے ایم جوزف نے کہا کہ ایک شخص پوری عدالتی کارروائی کو روک رہا ہے۔