نیویارک : امریکہ کے شہر نیویارک میں 12 منزلہ عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا نے والا شخص نیچے موجود دوسرے شخص سے جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں دونوں موقع پر ہلاک ہو گئے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چھلانگ لگا نے والے شخص کی عمر 25 سال جبکہ اس کی زد میں آنے والے کی عمر 61 سا ل تھی۔پولیس نے دونوں افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ریسکیوٹیم نے دونوں افراد کی لاشوں کو ہاسپٹل منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔