بلندی سے چھلانگ لگاکر خاتون سافٹ ویر انجینئیر کی خودکشی

   

حیدرآباد /24 ستمبر ( سیاست نیوز ) میاں پور کے علاقہ میں ایک سافٹ ویر ملازمہ نے بلندی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مدینہ گوڑہ علاقہ کی ساکن 28 سالہ موہنتی جو ٹی سی ایس میں ایچ آر کے عہدہ پر فائز تھی ۔ اس خاتون نے آج اپارٹمنٹ کی 5 ویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ تاہم اس خاتون سافٹ ویر ملازمہ کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا پولیس مصروف تحقیقات ہے۔