بلندی سے گرنے پر ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد۔/6 مارچ، ( سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک شخص بلندی سے گرکر فوت ہوگیا۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 45 سالہ پینٹر راجیش ساکن گچی باؤلی متوطن اوڈیشہ جو کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کررہا تھا مشتبہ طور پربلندی سے گرکرشدید زخمی ہوگیا۔ علاج کے دوران راجیش کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔