بلندی سے گرنے پر ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد۔/6مئی، ( سیاست نیوز) اپل کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 34 سالہ شیکھر یادو جو پیشہ سے سنٹرنگ مزدور الماس گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ گزشتہ روز آئی ڈی اے ایل میں یہ ایک زیر تعمیر عمارت میں کا م کررہا تھا کہ بلندی سے گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دورن کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔