بلندی سے گرنے پر دو افراد کی موت

   

حیدرآباد ۔14 مارچ (سیاست نیوز) گچی باؤلی اور حیات نگر علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد بلندی سے گر کر ہلاک ہوگئے۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 18 سالہ عابد حسین جو آسام کے متوطن عبدالحسین کا بیٹا تھا، یہاں شہر میں کتہ گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا۔ عابد حسین پیشہ سے مزدور تھا۔ یہ لڑکا ایک زیرتعمیر عمارت کی ساتویں منزل پر کام کررہا تھا کہ بلندی سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 36 سالہ ناگراج پیشہ سے سنٹرنگ مزدور تھا۔ ٹٹی انارم علاقہ میں رہتا تھا۔ یہ شخص بلندی پر کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔