بلندی سے گرنے پر شیر خوار لڑکی کی موت

   

حیدرآباد۔/17اگسٹ، ( سیاست نیوز) آصف نگر کے علاقہ میں ایک شیر خوار لڑکی بلندی سے گرکر فوت ہوگئی۔ آصف نگر پولیس کے مطابق دیڑھ سالہ ثانیہ صبا شیخ جو آصف نگر علاقہ کے ساکن بختیار احمد شیخ کی بیٹی تھی ، 13 اگسٹ کو مشتبہ طور پر کھیل کے دوران بلندی سے گرکر شدید متاثر ہوگئی جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی۔ آصف نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔