بلندی سے گرنے پر طالب علم کی موت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /28 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ دنڈیگل میں ایک طالب علم بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دنڈیگل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 19 سالہ سائی کرن عمارت کی چوتھی منز۔ل سے گرکر فوت ہوگیا ۔ یہ طالب علم عمارت کی بلندی پر چہل قدمی کر رہا تھا اور سیل فون پر مصروف تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان سیل فون پر بات چیت میں اس قدر مہو تھا کہ وہ بلندی سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ دنڈیگل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔