بلندی سے گرنے پر کمسن طالب علم غرقاب

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر کے گلزار حوض علاقہ میں ایک کمسن طالب علم مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر فوت ہوگیا ۔ میر چوک پولیس کے مطابق 8 سالہ گنیش ٹھاکرے جو کتہ گلی گلزار حوض علاقہ کے ساکن گنیش ٹھاکرے کا بیٹا تھا ۔ گذشتہ روز یہ لڑکا عمارت کی پہلی منزل پر صبح کے وقت برش کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ میر چوک پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔