حیدرآباد۔یکم نومبر، ( سیاست نیوز) ملکاجگیری کے علاقہ میں پیش آئے ایک دلسوز واقعہ میں ڈھائی سالہ لڑکا بلندی سے گرکر فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈھائی سالہ کمسن لڑکا چلبل مکان کی بالکونی میں کھیل رہا تھا کہ دیکھتے ہی دیکھتے بلندی سے گرپڑا ۔ اس حادثہ کی وجہ مکان میں کہرام مچ گیا اور بچے کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگیا۔ چلبل کی موت کے بعد اس کے والدین و رشتہ داروں پر سکتہ طاری ہوگیا۔ چلبل ملکاجگیری علاقہ کے ساکن دلشاد انصاری کا بیٹا تھا جو بالکونی میں کھیل رہا تھا کہ بالکونی میں لگی ہوئی سلاخوں کے درمیان موجود خالی جگہ سے نیچے گرپڑا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔
