حیدرآباد۔ 12 جولائی (سیاست نیوز) ڈبل بیڈ روم مکان کی خوشی میں مصروف ایک خاندان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں عمارت کی بلندی سے گر کر ایک شخص فوت ہوگیا۔ شاہ میرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 36 سالہ شیخ فرید جو بھولکپور علاقہ کے ساکن محمد غفار کا بیٹا تھا۔ کل فرید اپنی بیوی اور بہنوں کے ہمراہ رشتہ دار کو الاٹ کردہ ڈبل بیڈروم مکان واقع ثمرکنڈہ پہنچا۔ مکان 6 ویں منڈل بلاک نمبر 7 میں الاٹ ہوا تھا اور فرید افراد خاندان کے ساتھ ڈبل بیڈروم مکان میں موجود تھا۔ سب لوگ خوشی کے ماحول میں تھے فرید بالکنی کی دیوار پر بیٹھا تھا جو حادثاتی طور پر بلندی سے گرکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ شاہ میرپیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع