بلندی سے گرکر زخمی ہونے والے شیر خوار کی موت

   

حیدرآباد۔ صنعت نگر کے علاقہ میں پیش آئے ایک دلسوز واقعہ میں ایک شیر خوار بچہ بلندی سے گرکر فوت ہوگیا۔ پولیس صنعت نگر کے مطابق12 ماہ کا شیر خوار لڑکا شیخ رئیس جو بورا بنڈہ علاقہ کے ساکن شیخ افسر کا بیٹا تھا 19 فروری کو کھیل کے دوران فرسٹ فلور سے نیچے گر کر شدید زخمی ہوگیا تھا۔ رئیس کے سر پر گہری چوٹ آنے کے سبب اسے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔