بلند شہر تشدد: مہلوک پولیس عہدیدار سبودھ کمار کے ورثاء کو یو پی پولیس کی جانب سے 70لاکھ روپے کی امداد

,

   

بلند شہر : اترپردیش پولیس انتظامیہ کی جانب سے انسپکٹر سبودھ کمار کے خاندان والوں کو ۷۰؍ لاکھ روپے کی امداد کی ہے ، جو پچھلے سال دسمبر میں بلند شہر تشدد میں مارے گئے تھے ۔ ایک پولیس اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ اترپردیش حکومت کی جانب سے بھی ۵۰؍لاکھ روپے کی امداد کی جاچکی ہے ۔ واضح رہے کہ دسمبر میں تشدد اس وقت شروع ہوا جب گائے مردہ حالت میں گاؤں کے باہر پائے گئے ۔

گاؤرکشک تنظیم او رہجوم نے مبینہ طور پرگائیوں کا کاٹنے کے الزام میں تشدد پر اتر آئے او رفساد برپا کردیا جس میں پولیس انسپکٹرسبودھ کمار اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے وہ بھی اس تشدد کی زد میں آگئے او رہلاک ہوگئے ۔پولیس اعلیٰ عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ شدید غصہ میں آئے گاؤں والے او رمختلف ہندو گروپ تنظیم کے ارکان نے چھنگرواتی پولیس اسٹیشن کے سامنے دھرنا دئے اور خاطیوں کو گرفتار کرنے کامطالبہ کئے ۔

اس موقع پرپولیس انتظامیہ کے خلاف خوب نعرہ بازی کی او ربلند شہر ۔ گڑھ اسٹیٹ ہائی وے پر راستہ روک دیا ۔