بلند شہر میں آر ایس ایس کا آرمی اسکول

   

بلند شہر ۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس نے یوپی کے شہر بلند شہر میں تنظیم کے پہلے آرمی اسکول کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہے۔ یوپی میں آر ایس ایس کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ اس فوجی اسکول میں آر ایس ایس کے نظریات کے تحت تربیت دی جائے گی اور ہنگامی صورتحال کے دوران انہیں ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کیا جائے گا بلکہ ان کے فوج میں بھرتی ہونے کے سامان بھی کئے جائیں گے اور انہیں اس سلسلے میں بھرپور ٹریننگ بھی دی جائے گی۔