بلند عمارت سے گرنے پر طالب علم کی موت

   

حیدرآباد /7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) آصف نگر کے علاقہ میں محبوب نگر کا طالب علم مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ آصف نگر پولیس کے مطابق 27 سالہ محمد غوث جو طالب علم تھا ۔ محبوب نگر کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ طالب علم آصف نگر کے علاقہ میں واقع ایک 4 منزلہ عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گر کر شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق غوث کے تعلق سے مکمل تحقیقات جاری ہیں کہ طالب علم حادثاتی طور پر بلندی سے گر پڑا یا مشتبہ حالت میں گرنے سے اس کی موت واقع ہوئی ۔ پولیس آصف نگر مصروف تحقیقات ہے ۔